Tuesday 20 August 2013

نیویارک… این جی ٹی…اونچی ایڑھی والی سینڈلیں دیکھنے اور پہننے میں بلا شبہ بہت بھلی معلوم ہوتی ہیں تاہم ان کے کئی نقصانات بھی ہیں۔ طبی ماہرین کا کہناہے کہ انسانی پیر کو جسم کا تمام تر وزن سہارنے کی وجہ سے قدرتی طور پر خاص انداز میں تخلیق کیا گیا ہے تاہم اونچی ایڑھی والی سینڈلیں پہننے سے جسم کا تمام وزن صرف ایڑھیوں پر آجاتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ High Heels کی وجہ سے خواتین میں گھٹنے اور کمر کی تکالیف جنم لیتی ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس کی وجہ سے پنڈلیوں اور ایڑھی پر سوجن بھی نمودار ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے پیر کی رگوں میں خون کا دورانیہ متاثر ہوتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment