پیرس…فرانس
میں دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کی تقریبات جاری ہیں۔ کان فلم فیسٹیول کے
دوسرے روز مختلف زبانوں کی کئی فلموں کی نمائش کی گئی۔دنیا بھر کی فلم
انڈسٹری سے وابستہ لوگوں اور فلمی مداحواں کی نظرین ان دنوں فرانس کے شہر
کان پر جمی ہیں جہاں جاری ہے فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلا۔ ہالی وڈ اور
بالی وڈ سمیت مختلف ملکوں کے سیکڑوں سپر اسٹار ان دنوں یہاں جمع ہیں ۔ کان
فیسٹول کے دوسرے روز بھی کئی فلمی ستارے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے اور
پریس کانفرنس کے دوران اپنی فلموں کی خوبیاں بیان کیں۔ تقریب کے دوران
ڈائریکٹر صوفیا کپولا کی نئی فلم The Bling Ringکی نمائش ہوئی۔ فلم کے
ستاروں ایماواٹسن ،کیلری جولیئن ،کیٹی چانگ سیمت دیگر اداکار ریڈ کارپٹ پر
جلوہ گر ہوئے۔ فلم جونی اینڈ جولی کی بھی ریڈ کارپٹ تقریب ہوئی جس میں
ڈائریکٹر فرینکوئس اوزن سمیت فلم کی کاسٹ بھی موجود تھی۔ فلم فیسٹیول کے
دوسرے روز بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اور فریدہ پنٹو نے بھی جلوے بکھیرے۔یہ
رنگارنگ فلمی میلا 26 مئی تک جاری رہے گا جس کے دوران سیکڑوں فلموں کی
نمائش کی جائے گی۔
Friday, 17 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment