Showing posts with label Islamic Poetry. Show all posts
Showing posts with label Islamic Poetry. Show all posts

Wednesday, 10 July 2013

ہر کجا بینی جہانِ رنگ و بُو
آن کہ از خاکش بروید آرزو
یا زنورِ مصطفی اُو را بہا است
یا ہنوز اندر تلاشِ مصطفی است

---------------

اس جہانِ رنگ و بو میں جدھر بھی دیکھیں
اس خاک سے جو بھی آرزو ہویدا ہوتی ہے
وہ یا تو نورِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے چمک رہی ہے
یا ابھی تک مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تلاش میں ہے
 

Monday, 27 May 2013


اسلام غالب آئے گا

اسلام غالب آئے گا...۔
اسلام غالب آئے گا...۔

اس ملک کے آفاق پر رحمت کا بادل چھائے گا
اور پاک سے پاکیزہ تر اپنا وطن ہوجائے گا

پھر کفر کا ،الحاد کا، سکہ نہ چلنے پائے گا
اللہ کے شیروں سے جو الجھے گا، منہ کی کھائے گا

پیغمبرِاسلام کا پرچم یہاں لہرائے گا
اسلام غالب آئے گا...۔
اسلام غالب آئے گا...۔

کس گمراہی میں مبتلا، اس دور کا انسان ہے
سب مشکلوں کا حل ہمارا، دین ہے ایمان ہے

اسوہ رسول اللہ کا، اللہ کا قرآن ہے
نظمی ہماری زندگی کا بھی یہی عنوان ہے

یہ دل اسی عنوان کے تسکین آخر پائے گا
اسلام غالب آئے گا...۔
اسلام غالب آئے گا...۔