Showing posts with label Natuer. Show all posts
Showing posts with label Natuer. Show all posts

Saturday, 24 August 2013

بیٹن روگ/ لوزیانا…کبھی آپ کے سامنے کھڑا درخت اچانک غائب ہوا ہے ؟؟جی ہاں امریکا میں یہ حیرت انگیز واقعہ ہوا۔ جسے کیمرے میں محفوظ کرلیاگیا۔امریکا کی ریاست لوزیانا میں سنک ہول نے اونچے اونچے درخت نگل لیے، قریب میں موجود لوگوں نے یہ حیرت انگیز یہ مناظر کیمرے میں محفوظ کرلیے۔امریکا کی کئی ریاستوں میں سنک ہول یعنی اچانک پیداہونے والے گڑھوں کی وجہ سے حادثات پیش آچکے ہیں،جن میں کئی لوگوں کی جان بھی جاچکی ہے۔تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Wednesday, 10 July 2013

 
برسلز…این جی ٹی…بیلجئیم کے نیشنل باٹو نیکل گارڈن میں دنیا کاسب سے بڑا اور بدبو دار پھول کِھلا ہے جس نے عوام کی توجہ حاصل کر لی ہے ۔ بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں موجود باغ میں اس پھول نے 3دن قبل کھلنا شروع اور بعد ازاں پوری طرح کھلنے پر مقامی افراد کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ 8 فٹ بڑا یہ پھول قدرتی طور پر کسی مردہ جانور کی طرح بدبودار ہوتا ہے جس کی بو کیڑوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔ پودے کی اس نایاب قسم کی مجموعی عمر 40سال ہوتی ہے جس پر صرف ایک پھول ایک دن یا چند گھنٹوں کے لیے ہی کھلتا ہے۔ یہ پودا درحقیقت انڈونیشیا میں پایا جاتا ہے جس کے پھول کو دنیا کا سب سے بڑا پھول تصور کیا جاتا ہے۔