Saturday 22 June 2013



 ویلنگٹن… این جی ٹی… ہر انسان کسی نہ کسی شوق میں مبتلا ہوتا ہے ،کوئی سیاحت کا شوقین ہے تو کوئی پرانے ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کا، ان سب میں ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جو جانوروں کی باقیات سے مختلف بندوقیں اور رائفلز تیارکرنے میں مہارت رکھتا ہے۔ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والا Bruce بچپن سے ہی جانوروں کی باقیات جمع کرنے کے شوق میں مبتلا ہے تاہم اب اس نے ان باقیات کا حیرت انگیزاستعمال کرتے ہوئے ان سے بندوق،پستولیں اور گولیاں بنا لی ہیں۔ جانوروں کی ہڈیوں سے تخلیق کئے گئے ان منفرد ہتھیاروں میں AK-47رائفل کا حقیقی ماڈل 3ہزار5سو ڈالر میں نیلام بھی کیا جا چکا ہے جو بچوں کے کھیلنے کیلئے نہیں، محض آرٹ کے اظہار کا ایک انوکھا انداز ہے۔

0 comments:

Post a Comment