درود ہزارہ طالبان روحانیت کا محبوب ورد ہے۔ کیونکہ اس ورد سے سالکین کو روحانی منازل طے کرنے میں بہت آسانی ہو جاتی ہے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خاص شفقت عنایات اور توجہ حاصل ہوتی ہے۔ عام حضرات کے لیے بھی یہ درود زیارت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بہت مؤثر اور اکسیر ہے۔ لہٰذا جو شخص حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا خواہشمند ہو تو اسے چاہیئے کہ رمضان المبارک میں یہ درود روزانہ تہجّد کے وقت ایک ہزار مرتبہ پڑھے انشاءاللہ بہت جلد زیارت سے سرفراز ہو گا۔
اسے ایک بار پڑھنے سے ہزار نیکیوں کا ثواب ملتا ہے اور ایک سو حاجتیں پوری ہوتی ہیں۔ دنیاوی فیوض و برکات حاصل کرنے کے لیے اسے ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ پڑھنا بہت بہتر ہے۔
غم و فکر اور مشکلات سے نجات حاصل کرنے کے لیے اسے بعد نمازِفجر 100 مرتبہ پڑھنا چاہیئے۔ انشاءاللہ دل کو سکون حاصل ہو گا اور تمام مشکلات دور ہو جائیں گی۔
وسعت رزق اور قرضہ کی ادائیگی کے لیے بعد نمازِعشاء 313 مرتبہ پڑھنا بہت مجرب ہے۔
0 comments:
Post a Comment