لوگ اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے چاہتے ہیں کہ انکے چہرے کی رنگت صاف ہو۔ خاص طور پر ایشیائی ممالک میں، لوگوں کو صاف ستھری جلد حاصل کرنے کا ایک خبط ہوتا ہے۔ قدرتی طور پر چند لوگ مناسب رنگت رکھتے ہیں۔ لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ یہاں پر آپ کے لیے بہت آسان تجاویز پیش کی جا رہی ہیں۔
نمبر1
روزانہ آدھا لیموں چہرے پر رگڑیں اس سے آپکی جلد کا رنگ ہلکا ہو جاۓ گا۔ لیموں ایک بہترین بلیچنگ ایجنٹ ہے اس سے آپکی جلد کو چمکدار کرنے میں مدد ملے گی۔
نمبر2
ایک کٹوری میں آلو کا رس نچوڑ لیں۔ اس رس کو جلد پر بلیچنگ کے لیے استعمال کریں۔ اس گھریلو ٹوٹکے کی مدد سے آپ اپنی جلد کو بڑی تیزی گوری رنگت میں بدل سکتے ہیں۔
نمبر3
آپ اپنی جلد پر مسلے ہوۓ ٹماٹر کا گودا گلابی چمک کے لئے استعمال کریں۔ ٹماٹر آپ کی جلد کو سفیدی دینے کے لئے بہت اچھا ہے۔
ٹماٹر کا گھریلو علاج آپ کے چہرے سے ذیادہ نکلنے والے تیل کو جذب کرنے اور کھلے مسام کا علاج کرنے میں بھی مفید ہے۔
نمبر4
گوری رنگت حاصل کرنے کے لیے لیموں کا رس اور شہد برابر مقدار میں لے کر چہرے اور گردن پر لگائیں۔
نمبر5 آدھے چائے کے چمچ شہد میں دار چینی کی ایک چُٹکی شامل کریں اور گوری رنگت کے لیے چہرے اور گردن پر لگائیں۔
نمبر6
لیموں کے رس میں کھیرے کا رس سامل کریں اور اسکو جلد پر لگائیں۔
نمبر7
نرم و ملائم جلد حاصل کرنے کے لیے دہی کا استعمال کریں۔
نمبر8
خوبصورت اور بے عیب گوری رنگت خاصل کرنے کے لیے جلد پر ناریل کا پانی لگائیں۔ ناریل کا پانی چیچک کے نہ مٹنے والے داغ دھبوں کو بھی ہلکا کر دیتا ہے۔
نمبر9
نرم جلد حاصل کرنے کے لیے بادام یا زیتون کے تیل میں ایک چٹکی زعفران شامل کرکے جلد کا مساج کریں اس سے آپ بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔
نمبر10
دودھ پاؤڈر 1 چمچ، لیموں کا رس 1 چمچ اور بادام کے تیل کی 1 چمچ ملائیں۔ اسکو جلد پر 15 منٹ لگا رہنے کے بعد دھو دیں۔
نمبر11 ککڑی کے رس میں شہد ملا ہوا گھریلو علاج خشک جلد کو بہتر بنانے کے لئے بہت مفید ہے۔
نمبر12
ایک ہفتے میں دو بار چہرے پر انڈے کی سفیدی کا اطلاق کریں۔ یہ طریقہ آئلی جلد کو گورا بنانے کے لیے بہت مفید ہے۔
نمبر13
دلیہ،ٹماٹر اور دہی کو مکس کریں اور اسکو جلد پر استعمال کریں۔
نمبر14
پپیتا،شہد،دودھ اور پاؤڈر دودھ کو مکس کریں اور اس مکسچر کو فوری طور پر گوری رنگت حاصل کرنے کے لیے جلد پر لگائیں۔ یہ علاج آئلی جلد کے لیے بہترین ہے۔
نمبر15
بادام کے تیل میں چندن ملا پیسٹ استعمال کریں۔
نمبر16
کچے دودھ میں بادام رات بھر کے لیے بھگو دیں اور صبح اُٹھ کر باداموں کو اسی دودھ میں پیس کر پیسٹ بنا لیں۔ اور اسکا استعمال کریں۔
نمبر17
کچا دودھ جلد پر لگانے سے بھی جلد کا رنگ اچھا ہو جاتا ہے۔
نمبر18
صاف ستھری جلد حاصل کرنے کے لیے خام دودھ جس میں زعفران کی ایک چُٹکی شامل ہو کے ساتھ اپنے چہرے کو کاٹن کی روئی کی مدد سے صاف کریں۔
نمبر19
چمکدار جلد کے لیے ملتانی مٹی اور چندن کا پیسٹ استعمال کریں۔
نمبر20
دو کھانے کے چمچ بیسن،ایک چمچ خام دودھ،6قطرے لیموں کا رس اور چند قطرے زیتون کے شامل کریں اور پیسٹ بنا لیں۔اور اپنی جلد پر استعمال کریں۔ یہ پیسٹ ہر قسم کی جلد کے لیے موزوں ہے۔
نمبر21
پانی میں زیرہ اُبال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اس پانی سے منہ دھوئیں۔
نمبر22
مسور کی دال کو پیس کر دودھ یا دہی کے ساتھ پیسٹ بنائیں۔اس پیسٹ کو اپنی جلد پر لگائیں۔ اس عمل کو 15 دن تک روزانہ دہرانے سے جلد کی رنگت نکھر کر سامنے آ جاتی ہے۔
نمبر23
مالٹے کے چھلکے خشک کر کے انکو پیس لیں اور دودھ یا دہی میں مکس کر کے پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ کو اپنی جلد پر لگائیں۔
نمبر24
مولی کو پانی میں اُبال لیں۔ اس پانی سے منہ دھوئیں جس میں مولی اُبالی گئی ہے۔
نمبر25
آدھے چمچ لیموں کے رس میں 2 چمچ پودینے کا رس ملائیں۔ اس رس کو اپنی جلد کی رنگت بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں۔ اس طریقہ علاج کو گھر میں ضرور آزمائیں۔
نمبر26
قدرتی طور پر گوری رنگت حاصل کرنے کے لیے پکے ہوۓ انناس کا رس استعمال کریں۔
نمبر27
ککڑی یا کھیرے کا گودا دہی میں مکس کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کی جلد چند ہی دنوں میں کتنی صاف و شفاف ہو جاتی ہے۔
نمبر28
آئلی جلد کی رنگت صاف کرنے کے لیے مُلتانی مٹی میں عرق گلاب شامل کے کے جلد پر لگائیں۔
نمبر29
پپیتے کے ساتھ تربوز کا گودا ملائیں اور اس ماسک کو اپنی جلد پر استعمال کریں۔
نمبر30
سورج مکھی کے بیج کو رات بھر کے لیے دودھ میں بھگو دیں اور صبح کو پیس لیں اور اس میں تھوڑا سا زعفران بھی شامل کریں۔
یہ علاج بہت سیاہ فام لوگوں کے لئے سب سے اچھا ہے. روزانہ یہ علاج کرنے سے کالا رنگ ہلکا ہو جاتا ہے۔ آپکی سیاہ جلد کو ہلکا کرنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے لیکن یہ ضرور کام کرے گا۔
نمبر31
ہلدی کا پاؤڈر،شہد اور چند قطرے لیموں مکس کریں۔ اگر جلد زیادہ سیاہ ہو تو یہ عمل نہ دہرائیں۔
نمبر32
ملیٹھی کی جڑ کو شہد میں شامل کریں اور اس عمل کو خوبصورت رنگت حاصل کرنے کے لیے استعمال کریں۔
نمبر33
ایک انڈے کی زردی،1 چمچ دہی،1 چمچ مُلتانی مٹی اور 1 چمچ شہد ملا کر ماسک بنائیں۔ اس سے نہ صرف رنگت صاف ہوتی ہے بلکہ جُھریوں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔
نمبر34
دال اور چاول کو پیس کر سکرب بنا لیں۔ اس سکرب کو جلد کی رنگت بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں۔
نمبر35
ہلدی،ملائی اور بیسن کو ملا کر ایک مکسچر بنائیں۔ اس مکسچر کو اپنی جلد پر لگائیں۔
نمبر36
زعفران اور ملائی کو رنگت بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں۔
نمبر37
ملائی کو بیسن میں مکس کر کے جلد پر لگائیں۔ خشک جلد کے لیے یہ بہترین ٹوٹکہ ہے۔
نمبر38
دہی کو شہد میں مکس کر کے جلد کی رنگت بہتر کرنے کے لیے استعمال کریں۔ 15 دن کے لگاتار استعمال سے آپکی رنگت کُھل کر سامنے آتی ہے۔
نمبر39
دہی میں لیموں کا رس ملا کر جلد پر لگانے سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
نمبر40
ٹماٹر کو دہی میں شامل کر کے رات کو سونے سے پہلے جلد پر لگائیں۔ اور بہترین نکھار پائیں۔
نمبر41
ناریل کا تیل بھی رنگ کو ہلکا کرنے میں مدد دیتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment