گرمی کے موسم میں دھوپ سے بچنے کے لیے سَن گلاسز کی ضرورت ہوتی ہے۔ دھوپ کے چشمے نہ صرف آنکھوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہیں بلکہ گرمی کے موسم میں آپکو مزید خوبصورت اور سجیلا بنا کر پیش کرتے ہیں۔ زیادہ تر، پاکستان، بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش جیسے جنوبی ایشیائی ممالک سب سے گرم ممالک سمجھے جاتے ہیں۔ اور یہاں موسم گرما میں لوگ آنکھوں اور جلد کی دیکھ بھال کے لیے بہت احتیاط کرتے ہیں۔ گرمی کو شکست دینے کے لیے خاص طور پر سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے بچنے کے لیے دھوپ کے چشمے بہت ضروری ہیں۔
ہم دیکھتے ہیں کہ کالج جانے والی لڑکیوں کو دھوپ کے چشمے نہ صرف موسم گرما میں آنکھوں کی حفاظت مہیا کرتے ہیں بلکہ ان کی مدد سے وہ زیادہ پُرکشش بھی لگتی ہیں۔ ضروری نہیں کہ آپ مہنگے اور برانڈڈ دھوپ کے چشمے خریدیں،بلکہ آپ مقامی مارکیٹ سے بھی اچھے چشمے خرید سکتے ہیں۔ چشمے خریدنے سے پہلے آپ لینز کے معیار کو ضرور پیشِ نظر رکھیں۔ ہمیشہ اپنے چہرے کے متضاد صورت کا چشمہ خریدیں۔ مثلاً اگر آپ کے چہرے کی صورت کول ہے تو آپ گول شیپ کے چشمے بالکل نہ خریدیں۔ اس سے آپ مضحکہ خیز اور عجیب لگیں گی۔
اگر آپ کے پاس کافی رقم ہے تو آپ برانڈڈ چشمے خریدیں کیونکہ یہ آپکی آنکھوں کو الٹراوائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ گہرے شیڈز کے چشمے خریدیں۔
0 comments:
Post a Comment