نواز شریف کے چھوٹے بھائی عباس شریف انتقال کر گئے
لاہور … مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف
کے چھوٹے بھائی عباس شریف لاہور میں انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ آج
شام 7 بجے رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی ۔ شریف فیملی کے ذرائع کے مطابق
میاں عباس شریف کو سینے میں اچانک تکلیف اٹھنے پر شریف میڈیکل کمپلیکس لے
جایا گیا ، تاہم فوری علاج کے باوجود ان کی طبیعت نہ سنبھلی اور وہ انتقال
کرگئے۔ میاں عباس شریف کی عمر 58 برس تھی،انہوں نے پسماندگان میں 2 بیٹیاں
اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔ مرحوم 1993ء میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی
اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

0 comments:
Post a Comment