Saturday, 12 January 2013

آسٹریلیا:ایک سال کی ڈائٹنگ کے بعد اژدھا کے وزن کی جانچ

سڈنی …وزن میں اضافے کی فکر صرف انسانوں کو ہی نہیں ہوتی بلکہ اب جانور وں کے بڑھتے وزن کو بھی قابو میں کر نے کیلئے انھیں ڈائٹنگ کر وائی جانے لگی ہے۔آسٹریلیا کے چڑیا گھر میں مو جود مادہ اژدھا کے بڑھتے وزن کو کم کرنے کیلئے اسے ایک سال تک سخت نگرانی میں ڈائٹنگ کروائی گئی جسے آسٹریلیا کے سب سے لمبے اژدھا کا اعزازبھی حاصل ہے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کی محنت بالآخر رنگ لے آئی اور ایٹامک بیٹی نامی 21فٹ لمبے اژدھا کے سابقہ135 کلوگرام وزن میں ایک سال کے دوران صرف 4 اعشاریہ 5 کلو گرام کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کے چھ افراد نے اس دیوہیکل اژدھے کو اپنے ہاتھوں میں اٹھاکرتیس منٹ کے دوران اس کے وزن کی جانچ پڑتال کی اور پیمائشی مشین پر اسکا وزن139کلوگرام(306پونڈ یا پھر 21اسٹون)ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے ایک سال میں ایٹامک بیٹی کو صرف پانچ گائیں کھلائی گئیں جنکا کل وزن25کلوگرام تھا۔

0 comments:

Post a Comment