Saturday, 12 January 2013

Pak Army Did Not Behead An Indian...

Posted by Unknown on 19:53 with No comments

پاک فوج نے کسی بھارتی کاسرقلم کیا نہ گردن کاٹی گئی، ترجمان بھارتی فوج

ممبئی … بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے ترجمان نے بھارتی میڈیا کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستانی فوج نے کسی بھارتی فوجی کا سرقلم کیا اور نہ ہی کسی فوجی کی گردن کاٹی۔ بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے ترجمان راجیش کے کالیا کا کہنا ہے کہ ایک فوجی کی لاش بھارت کے زیر کنٹرول جنگل سے ملی تھی۔ اس سے پہلے بھارت نے الزام لگایاتھا کہ پاکستانی فوجیوں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں پر فائرنگ کی جس سے 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔ بھارتی دفتر خارجہ نے کل پاکستانی سفیر کو طلب کر کے واقعے پر احتجاج کیا تھا۔ دوسری جانب پاکستان نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اپنی جارحیت پر سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment