Saturday, 12 January 2013

Violation of LoC...

Posted by Unknown on 19:18 with No comments

کنٹرول لائن کی خلاف ورزی، بھارتی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد … بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر انڈین ہائی کمشنر شرت سبھروال کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔ سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا اور ان سے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی فوجی کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔ سیکریٹری خارجہ سے ملاقات کے بعد دفتر خارجہ کے باہر موجود میڈیا نے بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال سے بات چیت کی کوشش کی لیکن وہ کسی سوال کاجواب دیئے بغیر وہاں سے چل دیئے۔

0 comments:

Post a Comment