وٹس ایپ ونڈوز فون 8 کے لیے دستیاب
نوکیا نے فوری پیغام رسانی کے بہت مقبول کلائنٹ،وٹس ایپ کی دستیابی کا اعلان کیا ہے، جسے ونڈوز فون 8 کے تازہ ترین ورژن کے لئے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ یہ فیس بک چیٹ جوائن کرنے،ایم ایس این میسجنگ،سکائیپ،وائبر اور بہت سے دوسرے متبادل پیغام رسانی کے لیے ایک میزبان کے طور پر کام کرے گا۔
نوکیا نے وٹس ایپ کو مکمل استعمال میں لانے کے لیے وٹس ایپ کی ٹیم کے ساتھ مل کر بہت کام کیا ہے۔ وٹس ایپ کو تازہ ترین ونڈوز فون پلیٹ فارم کے تجربے کے لیے مزید بہتر کیا گیا ہے۔
صرف آپکی یاد دہانی کے لیے،وٹس ایپ،ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ،تصاویر،آڈیو اور ویڈیو فائلز کو استعمال کرتے ہوۓ ایک فوری پیغام رسانی کی سروس ہے۔ یہ گروپ چیٹ کے لیے بہترین ایپلیکیشن ہے لیکن متبادل چیزیں استعمال کرتے ہوۓ مینج کرنا تھوڑا مشکل ہو سکتا ہے۔
ایس ایم ایس کے برعکس،وٹس ایپ آپکا کنکشن ڈیٹا استعمال کرتا ہے،چاہے وہ پیغام بھیجنے یا وصول کرنے کے لیے جی پی آر ایس،وائی فائی یا ای ڈی جی ای ہو۔ یہ صارف کے لئے لاگت کی بچت ہو سکتی ہے جو کہ ایک اور عنصر ہے جو بلاشبہ سروس کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
:دیگر ورژن کی طرح،وٹس ایپ کی انسٹالیشن بہت آسان ہے
ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں اور انسٹال کریں۔
کمپنی کے سرور کی طرف سے بھیجے گۓ ایس ایم ایس میں کوڈ کے ذریعے اپنے فون نمبر کو ویریفاۓ کریں۔
جب ایک بار انسٹال ہو گیا،تو یہ خود کار طریقے سے آپ کی فون بک سے وٹس ایپ کے صارفین کو تلاش کر کے وٹس ایپ فون بک کو تشکیل دے گا۔
یہ تقریباً سیریز 40 ،سیمبیان اور ونڈوز فون کے ساتھ ساتھ ہر سمارٹ فون کے پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔ تا حال،وٹس ایپ پہلے 12 ماہ کے لیے مفت ہے اور اسکے بعد سال بھر کے لیے صرف 0.99ڈالر ہے۔

0 comments:
Post a Comment