Sunday 17 February 2013

Alive Prophets...

Posted by Unknown on 19:00 with No comments
نبی سے نبوت کازوال جائز ہے یا نہیں؟ 
ہرگز نہیں، کوئی بھی نبی کسی وقت میں نبوت کے منصب سے معزول نہیں ہوتا۔ یہ منصب عظیم محض خدا کا عطیہ ہے۔ اور وہ اسی کو دیتا ہے جسے اس کے قابل پاتا ہے تو جو شخص نبی سے نبوت کازوال جانے کا فر ہے اس لیے کہ اس سے خدا کی ذات پر بٹہ لگتا ہے۔

کون کون سے نبی زندہ ہیں؟ 
یوں تو ہر نبی زندہ ہے ۔ حدیث شریف میں ہے کہ ’’ اللہ تعالیٰ نے زمین پر حرام کیا ہے کہ وہ انبیاء کرام کے جسموں کو خراب کرے‘‘۔ 
تو اللہ تعالیٰ کے نبی زندہ ہیں۔ روزی دیئے جاتے ہیں۔ ان پر ایک آن کو محض قرآنی وعدہ کی تصدیق کے لیے موت طاری ہوتی ہے۔ اس کے بعد پھر ان کو حقیقی دنیاوی زندگی عطا ہوتی ہے۔ مگر چار نبی ایسے زندہ ہیں کہ ابھی انھوں نے موت کا ذائقہ چکھا بھی نہیں ہے۔ ان چاروں میں سے دو آسمانوں پر ہیں۔ اور دو زمین پر ہیں۔ حضرت خضر اور حضرت الیاس علیہما السلام زمین پر ہیں اور حضرت ادریس اور حضرت عیسیٰ علیہما السلام آسمان پر ہیں پھر ان پر بھی موت طاری ہوگی۔

0 comments:

Post a Comment