وزن کم کرنے کے لیے چند گھریلو ٹوٹکے:
- پھل اور ہری سبزیاں کم کیلوریز والی غذا ہیں۔ لہٰذا زیادہ وزن والے افراد کو ان زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیئے۔
- زیادہ وزن والے افراد کو نمک زیادہ استعمال کرنے سے بچنا چاہیئے۔ نمک جسم کے وزن کو بڑھانے کے لئے ایک عنصر ہو سکتا ہے.
- دودھ کی بنی مصنوعات،جیسا کہ پنیر،مکھن وغیرہ سے پرہیز کرنی چاہیئے کیونکہ ان میں چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ گوشت اور Non-Vegeterian (غیر-سبزیات) کھانوں سے بھی بچنا چاہیئے۔
- مصالحہ جات جیسا کہ خشک ادرک،دارچینی،اور کالی مرچیں وغیرہ وزن کو کم کرنے کے لیے اچھی ہیں۔ اور مختلف طریقوں سے بڑی تعداد میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
- کڑوی قسم کی سبزیاں مثلاً کریلا،تمبی وغیرہ وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
- شہد کھانا موٹاپے کے لیے ایک بہترین گھریلو علاج ہے۔ یہ جسم میں جمع شدہ چربی کو متحرک کرکے گردش میں رکھتا ہے جو عام افعال کے لیے توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی موٹے شخص کو 10 گرام کی چھوٹی مقدار سے شہد کھانا شروع کرنا چاہیئے یا ایک ٹیبل چمچ گرم پانی کے ساتھ لیا جائے۔ اسے صبح صبح کھانا ضحت کے لیے زیادہ اچھا ہے۔ اس میں تازہ لیموں کے رس کا ایک چائے کا چمچ بھرا ہوا شامل کیا جا سکتا ہے۔
- بند گوبھی وزن کو کم کے لئے ایک مؤثر علاج سمجھا جاتا ہے۔ یہ سبزی چینی اور دوسرے کاربوہائیڈریٹس کو چربی میں تبدیل ہونے سے روکتی ہے۔ لہٰذا وزن کم کرنے میں یہ بہت اہمیت کی حامل ہے۔ یہ کچّی یا پکی ہوئی کھائی جا سکتی ہے۔
- ورزش وزن میں کمی کی منصوبہ بندی کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس سے چربی کے طور پر جسم میں محفوظ کیلوریز استعمال کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ،اس سے پریشانی سے نجات ملتی ہے۔ اور عضلات کی قوت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ پیدل چلنا ورزش کی ابتداء کے لیے ایک بہترین عمل ہے اور اس کے بعد دوڑنا،تیراکی اور روئنگ کی جا سکتی ہے۔
- عرق لیموں وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔ لیموں کا رس اور شہد ملا کر ایک گلاس گرم پانی میں مکس کر کے روزانہ صبح خالی پیٹ لیا جا سکتا ہے۔
- اپنے ہر کھانے کی غذا کی پیمائش کریں اور اس بات کا یقین کریں کہ حصے چھوٹے ہیں۔ مثال کے طور پر چاول کے ایک حصہ کی مقدار، جو اپنی مٹھی میں فٹ کر سکتے ہیں سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔ 4 سے 5 گھنٹے کی ایک باقاعدہ وقفے میں کم کم کھانا آپ کے عمل تحول کو تیز رکھے گا اور جو غذا آپ کھاتے ہیں اس کو چربی میں تبدیل ہونے سے روکے گا۔ آپ کو وزن کو کم کرنے میں مدد دینے کے لیے باقاعدگی سے اپنی روٹین میں ورزش کو بھی شامل کرنا ہوگا۔
0 comments:
Post a Comment