Tuesday 19 February 2013


یہ درود بےپناہ انوار و برکات کا حامل ہے۔ ضدقِ اخلاص سے پڑھنے والا اللہ کی طرف راجع ہو جاتا ہے اور اعمال نامے میں،نیکیوں میں اضافہ ہوتا ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی قربت حاصل ہو گی۔ ظاہر اور باطن میں پاکیزگی پیدا ہو گی۔
بعد نماز فجر ایک سو مرتبہ بلاناغہ پڑھنے والا ہر طرح کے فیضان سے مستفید و مستفیض ہو گا۔ اور جو شخص بعد نماز عشاء 1100 مرتبہ دینی و دنیوی حاجت روائی کی غرض سے پڑھے انشاءاللہ اس کے دل کی مراد پوری ہو گی۔ اور اللہ کی مدد و رحمت سے اس کی مدد حل ہو جائے گی۔
اگر روزانہ 11 مرتبہ پڑھا جائے تو اللہ تعالٰی کی تائید و نصرت شاملِ حال رہے گی۔ غمزدہ پڑھے تو غم دور ہو جائے گا۔ سفر میں پڑھا جائے سفر بخیریت گزرے گا۔ عام طور پر پڑھنے سے شرِشیطان اور ایذائےدشمن سے حفاظت رہے گی۔
اگر کوئی چالیس رات بعد نماز تہجد 3125 مرتبہ پڑھے جو اللہ سے مانگے گا وہی ملے گا۔ اگر زیارت کی غرض سے پڑھے تو زیارت سے بھی مشرف ہو گا۔ ایسا کرم اللہ تعالٰی نے بندٔناچیز پر بھی کیا ہوا ہے۔ رمضان المبارک میں کثرت سے پڑھنا بارگاہ محبوبِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچنے کا بہترین وسیلہ ہےاور اللہ تعالٰی کی خوشنودی و رضا اور قرب حاصل کرنے کا آسان ترین ذریعہ ہے۔

0 comments:

Post a Comment