Thursday, 21 February 2013

ارکان نماز جنازہ
نمازِ جنازہ میں دو رکن ہیں
١. تکبیرِ تحریمہ سمیت چار تکبیریں کہنا پس تکبیر تحریمہ بھی اس میں رکن ہے شرط نہیں ہے
٢. قیام یعنی کھڑے ہو کر نماز ادا کرنا بلاعذر بیٹھ کر یا سواری پر نمازِ جنازہ پڑھی تو نہ ہوئی لیکن اگر عذر ہو تو جائز ہے

نمازِ جنازہ کی سنتیں
نمازِ جنازہ میں تین چیزیں سنت مئوکدہ ہیں
١. پہلی تکبیر کے بعد اللّٰہ تعالٰی کی حمدوثنا کرنا یعنی سبحانک اللھم الخ پڑھنا
٢. دوسری تکبیر کی بعد نبی کریم صلی اللّٰہ الیہ وسلم پر درود شریف پڑھنا
٣. تیسری تکبیر کے بعد میت کے لئے دعا کرنا، ان تینوں سنّتوں میں ترتیب بھی سنت ہے

نمازِ جنازہ کا وقت
جب جنازہ حاضر ہو جائے وہی اس کا وقت ہے لیکن نماز کے اوقاتِ مکروہ ثلاثہ ( طلوع آفتاب و نصف النہار و غروب آفتاب) میں نمازِ جنازہ پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے اس لئے ان وقتوں کو گزار کر پڑھے البتہ عصر کے مکروہ وقت میں جو جنازہ اسی وقت تیار ہوا ہو اس کی نمازِ جنازہ اسی وقت پڑھے جائے یہ مکروہ نہیں ہے

مفسداتِ نماز
جن چیزوں سے اور نمازیں فاسد ہو جاتی ہیں ان سے نمازِ جنازہ بھی فاسد ہو جاتی ہےلیکن عورت کی محاذات (برابر میں کھڑا ہونے) سے یہ نماز فاسد نہیں ہوتی

0 comments:

Post a Comment