Friday, 5 July 2013

Ya Nabi Sab Karam Hai Tumhara...

Posted by Unknown on 23:02 with No comments

یا نبیؐ سب کرم ہے تمھارا

یا نبیؐ سب کرم ہے تمھارا
یہ جو وارے نیارے ہوئے ہیں

اب کمی کا تصور بھی کیسا
جب سے منگتے تُمھارے ہوئے ہیں

کوئی منہ نہ لگاتا تھا ہم کو
پاس تک نہ بٹھاتا تھا ہم کو

جب سے تھاما ہے دامن تُمھارا
دُنیا والے ہمارے ہوئے ہیں

اُن کے دربار سے جب بھی
پنجتن کے وسیلے سے مانگا

مُجھ کو خیرات فوراً ملی ہے
خوب میرے گُزارے ہوئے ہیں

دور ہونے کو اب ہے یہ دوری
اُن کی چوکھٹ پہ ہو گی حضوری

خواب میں مُجھ کو آقا کے در سے
حاضری کے اشارے ہوئے ہیں

حشر کے روز جب میرے آقا
امتی کی شفاعت کریں گے

رب کہے گا انہیں میں نے بخشا
جو دیوانے تُمھارے ہوئے ہیں

چاہتے ہو اگر نیک نامی
آلِ زہراؓ کی کر لو غُلامی

اُن کے صدقے سے زاہد نیازیؔ
پُر سکوں غم کے مارے ہوئے ہیں

0 comments:

Post a Comment