Saturday 23 February 2013

نماز سے باہر قرآن مجید کی تلاوت کا مسائل

١٤. عورت کو غیر محرم نابینا سے پڑھنے کے بجائے عورت سے قرآن مجید پڑھنا بہتر ہے
١٥. غلط پڑھنے والے کو بتانا سننے والے پر واجب ہے بشرطیہ کہ بتانے سے دشمنی اور حسد نہ پیدا ہو اسی طرح قرآن مجید میں کتابت کی غلطی معلوم ہونے پر اس کو صحیح کرا دینا اس پر واجب ہے
١٦. بلکل چھوٹا قرآن مجید چھاپنا مکروہ ہے کیونکہ اس میں تحقیر کی صورت ہے
١٧. دیواروں اور محرابوں وغیرہ پر قرآن مجید لکھنا اچھا نہیں اور قرآن مجید کی تعظیم کی نیت سے اس پر طلائی کام کرنا مستحب ہے
١٨. ایک آیت کا حفظ کرنا ہر مسلمان مکلف ( عاقل و بالغ) پر فرضِ عین ہے اور پورے قرآن مجید کا حفظ کرنا فرض کفایہ ہے، سورة فاتحہ اور ایک دوسری چھوٹی سورة یا تین چھوٹی آیتیں یا ایک بڑی آیت کا حفظ کرنا ہر مسلمان مکلف پر واجبِ العین ہے اور اس میں کمی کرنا مکروہِ تحریمی ہے، اسی طرح قرآت مسنونہ کی مقدار قرآن مجید یاد کرنا سنت ہے اور اس میں کمی کرنا مکروہِ تنزیہی ہے، نیز پورے قرآن مجید کا حفظ کرنا ہر مسلمان مکلف کے لئے سنت عین اور نفل پڑھنے سے افضل ہے
١٩. قرآن مجید کو پڑھ کر بھلا دینا سخت گناہ ہے اس سے مراد ایسا بھولنا ہے کہ دیکھ کر بھی نہ پڑھ سکے
٢٠. تجوید یعنی قرآنِ مجید کو صحیح قوائد قرآت کے مطابق پڑھنا ضروری ہے اور اس کی مشق اچھے ماہر استاد سے کرنی چاہئے مخارج و صفات لازمہ واوقاف کی ریائت نہ کرنے سے غلط قرآن پڑھنے کا گناہ ہو گا

0 comments:

Post a Comment