نماز تسبیح کی فضیلت
یہ نماز کم از کم زندگی میں ایک مرتبہ ضرور پڑھنی چاہئے عباس کو نبی نے فرمایا۔۔۔
(إن استطعت أن تصلیھا فی کل یوم مرۃ فافعل فإن لم تفعل ففي کل جمعۃ مرۃ فإن لم تفعل ففي کل شھر مرۃ فإن لم تفعل ففي کل سنۃ مرۃ فإن لم تفعل ففي عمرک مرۃ)۔
’’اگر تو روزانہ ایک دفعہ پڑھنے کی طاقت رکھتا ہے تو ایسا کر، اگر ایسا نہیں کرسکتا تو جمعہ میں ایک مرتبہ پڑھ لے۔ اگر اس کی بھی طاقت نہیں تو مہینہ میں ایک دفعہ اور اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو تو سال میں ایک مرتبہ اور اگر اس کی ہمت بھی نہ ہو تو زندگی میں ایک مرتبہ ضرور پڑھ۔‘‘۔ (صحیح ابوداود:۱۱۵۲)۔

پہلا طریقہ نماز۔
عبداللہ بن عباس سے روایت ہے کہ آپ نے عباس سے فرمایا۔
(یا عباس یا عماہ ألا أعطیک ألا أمنحک ألا أحبوک ألا أفعل بک عشر خصال إذا أنت فعلت ذلک غفراﷲ لک ذنبک أولہ وآخرہ قدیمہ وحدیثہ خطأہ وعمدہ صغیرہ وکبیرہ سرہ وعلانیتہ عشر خصال أن تصلی أربع رکعات تقرأ فی کل رکعۃ فاتحۃ الکتاب وسورۃ فإذا فرغت من القراء ۃ فی أول رکعۃ وأنت قائم قلت: سُبْحَانَ اﷲِ وَالْحَمْدُ ﷲِ وَلَاإِلـٰہَ إلَّا اﷲُ وَاﷲُ أکْبَرُ خمس عشرۃ مرۃ ثم ترکع فتقولھا وأنت راکع عشرا ثم ترفع رأسک من الرکوع فتقولھا عشرا ثم تھوی ساجدا فتقولھا وأنت ساجد عشرا ثم ترفع رأسک من السجود فتقولھا عشرا ثم تسجد فتقولھا عشرا ثم ترفع رأسک فتقولھا عشرا فذلک خمس وسبعون فی کل رکعۃ تفعل ذلک فی أربع رکعات۔ (صحیح ابو داود:۱۱۵۲)۔
اے (میرے چچا)عباس !میں آپ کو کچھ عطا نہ کروں؟
کیا میں آپ کو کچھ ہدیہ
نہ کروں؟ میں آپ کو دس خصلتوں والا نہ کردوں کہ جب آپ یہ عمل کریں تو اللہ
تعالیٰ آپ کے اگلے پچھلے پرانے اور نئے غلطی سے یا عمداً ، چھوٹے یا بڑے
پوشیدہ اور ظاہر گناہ معاف فرما دے۔
آپ چار رکعات اس طرح پڑھیں کہ ہر
رکعت میں سورہ فاتحہ اور کوئی سورۃ تلاوت کریں اور جب آپ قراءت سے فارغ
ہوں تو قیام کی حالت میں ہی یہ کلمات پندرہ مرتبہ ادا کریں۔
سُبْحَانَ اﷲِ
وَالْحَمْدُ ﷲِ وَلَاإِلہَ إلَّا اﷲُ وَاﷲُ أکْبَرُ
پھر آپ رکوع میں چلے
جائیں اور رکوع کی حالت میں دس مرتبہ یہی کلمات کہیں۔
پھر اپنا سر رکوع سے
اٹھائیں اور دس مرتبہ یہی کلمات دہرائیں۔
پھر سجدہ میں جائیں اور اس میں یہی
کلمات دس مرتبہ ادا کریں۔
پھر سجدہ سے سراٹھائیں اور (جلسہ میں) دس مرتبہ
یہ کلمات دہرائیں۔
پھرسجدہ میں جائیں اور دس مرتبہ یہ کلمات دہرائیں۔
پھر سر
اٹھائیں اور دس مرتبہ پھر یہ کلمات دہرائیں۔
ہر رکعت میں، ان تسبیحات کی
تعداد ۷۵ ہوگی۔
ہر رکعت میں آپ اسی طرح کریں۔
اس طرح یہ چار رکعات ہیں۔
اس طرح یہ چار رکعات ہیں۔
دوسراطریقہ نماز۔
اس میں فرق صرف اتنا ہے کہ ثنا یعنی سبحانک اللھم کے بعد پندرہ بار یہ تسبیح پڑھیں۔
پھر تعوذ، تسمیہ، سورہ فاتحہ اور کوئ اور سورت پڑھنے کے بعد دس بار یہ تسبیح پڑھیں۔
پھر تعوذ، تسمیہ، سورہ فاتحہ اور کوئ اور سورت پڑھنے کے بعد دس بار یہ تسبیح پڑھیں۔
پھر آپ رکوع میں چلے
جائیں اور رکوع کی حالت میں دس مرتبہ یہی کلمات کہیں۔
پھر اپنا سر رکوع سے
اٹھائیں اور دس مرتبہ یہی کلمات دہرائیں۔
پھر سجدہ میں جائیں اور اس میں یہی
کلمات دس مرتبہ ادا کریں۔
پھر سجدہ سے سراٹھائیں اور (جلسہ میں) دس مرتبہ
یہ کلمات دہرائیں۔
پھرسجدہ میں جائیں اور دس مرتبہ یہ کلمات دہرائیں۔
یہاں تک 75 تعداد پوری ہو جائے گی اور دوبارہ سجدے سے اٹھ کر تسبیح نہیں پڑھنی۔
فوائد:۔
احادیث میں نمازِتسبیح کی بڑی فضیلت آئی ہے۔ اس لئے ہر مسلمان کو
چاہئے کہ اس کو اپنی استطاعت کے مطابق پڑھتا رہے۔ کیونکہ اس سے اگلے پچھلے
گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
سبحان اللہ دین میں کیسی کیسی آسانیاں ہیں۔ ہمارا
پروردگار تو بس یہی چاہتا ہے کہ وہ کسی بھی طریقے سے ہم گناہگاروں کو معاف
کر دے۔ اور سوچنے والی بات یہ ہے کہ دیکھنے میں یہ ایک چھوٹا سا عمل لگتا ہے
لیکن اس کی فضیلت بہت ہی زیادہ ہے۔
ہم اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا
کرتے ہیں کہ اس نے ہم گناہگاروں پر اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغمبر بنا کر
بھیجا، ہم جہنم کے کنارے کھڑے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو جہنم سے بچا کر جنت کا
راستہ دکھایا۔
ہم اللہ کا شکر تو کبھی بھی ادا نہیں کر سکتے۔ چاہے ہم ساری
زندگی اسکی عبادت کرتے رہیں۔
آپ سب سے گزارش
لیکن آپ سب سے گزارش ہے کہ میرے پیارے نبی، سیدالانبیاء، امام المرسلین، ہادی برحق صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی پر زیادہ سے زیادہ
درود پڑھا کریں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین سمجھنے اور پھر اس پر عمل
کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔
آمین ثمہ آمین
0 comments:
Post a Comment