Thursday 14 February 2013

World's Amazing Marriages...

Posted by Unknown on 04:39 with No comments
دنیا کی حیرت انگیز شادیاں

دنیا میں آپ نے کئی سر پھرے افراد دیکھےہوں گے لیکن ان پاگل ترین افراد سے ملیےجنہوں نےاپنے جیون ساتھیوں کےلئے انتہائی عجیب انتخاب کئےہیں۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو سے تعلق رکھنےوالی سابق فوجی خاتون ایفل ٹاور نے پیرس کے مشہورومعروف ٹاور سےشادی کرلی جس کےبعد انہوں نے اپناآخری نام بھی اسی کےنام پر رکھ لیا۔

چین میں بھی ایک ایسے ہی سرپھرےلیویائی نےکاغذ کےاپنے ہی مجسمے سے شادی کا اعلان کررکھا ہے، والدین کے لاکھ سمجھانے کےباوجود موصوف اپنی ضد پر قائم ہیں۔

جرمنی میں مسز برلن وال دیوار برلن کے عشق میں گرفتار ہیں،1989ء میں دیوار کے ٹوٹنے کےبعد سے انہوں نے دیوار کے ایک ٹکڑےسےدل لگا لیاہےاور اب وہ اسی کی ہوکر رہ گئی ہیں۔

امریکا کے شہر نیویارک میں بھی ایک 32 سالہ خاتون ایمی وولف ہیں جنہوں نےایک فیئری ٹرین کو شریک حیات بنا لیاہے۔

0 comments:

Post a Comment