نماز میں دھیان اور توجہ کے لیے
1۔ وہ چھوٹی سورتیں جو آپ ہمیشہ پڑھتے ہیں اُن کو چھوڑ کر بدل بدل کر سورتیں پڑھیں اور ترتیب وار پڑھنے کی کوشش کریں
2۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ یہ ساری دنیا اللہ مالک الملک کے سامنے دل سے کیے گئے ایک سجدہ کے سامنے ہیچ ہے
3۔ سجدہ کی حالت میں آپ سب سے زیادہ رب العالمین کے قریب ہیں سجدہ لمبا کیجیئے
4۔ جب نماز میں دھیان کسی اور طرف جائے اور دنیا کی سوچ آئے یاد رکھیے کہ آپ کا رب خفیہ باتوں اور سرگوشی کو جاننے والا ہے اور آخرت بہتر اور باقی رہنے والی ہے !
5۔ یہ محسوس کریں کہ آپ کے قدم ، بصارت ،سماعت ،صحت، تونگری سب اُسکے سامنے عاجزی کے ساتھ کھڑے ہیں اور اُس کےشکر گزار ہیں
6۔ نماز میں لذت محسوس کریں حتٰی کہ یہ آپ کے لیے راحت کا سامان بن جائے
جس طرح رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدنا بلال رضی اللہ تعالٰی عنہ سے فرمایا کرتے تھے :
''بلال نماز کے ذریعے راحت کا سامان پیدا کرو ''
ایسی راحت جو دنیا کی مصیبتوں اور غموں سے بے نیاز کردے
7۔ نماز کی طرف ایسے دوڑ (اشتیاق سے) کر آئیں جس طرح بچہ اُس کی طرف دوڑ کر آتا ہے جو اُس سے پیار کرتا ہے اور آکر گلے ملتا ہے آئیں اور سجدہ کریں رب کی رحمت آپ کو گلے لگائے گی
وہ آپ پر اُس ہستی سے زیادہ رحم کرنے والا ہے جس نے آپ کو جنم دیا ہے
8۔ اگر ہوسکے تو مالک سے ملاقات سے پہلے خوشبو لگا کے صاف سھترے کپڑے پہن کر تیار ہو کر دل کو حاضر کیجیے
اور زبان حال سے کہیے :'' اے میرے رب میرے دل میں تیرے سوا کوئی نہیں''
9۔ یاد رہے مالک نے بتا دیا ہے کہ نماز بہت بڑا بوجھ ہے سوائے متقین کے سو اُن میں شامل ہو جائیں♥
10۔ نماز پڑھتے وقت الفاظ پر دھیان رکھیں کہ آپ کیا پڑھ رہے ہیں
11۔ نماز کے معاملے میں کبھی سستی نہ کریں بلکہ اول وقت میں ادا کرنے کی کوشش کریں بہتر ہے کہ اذان ہوتے ہیں نماز کی تیاری شروع کردیں
اے اللہ ہمیں خشوع اور خضوع کے ساتھ نمازیں ادا کرنے والا،
اور اپنی رضا کے لیے اچھے طریقے سے اُس کے ارکان ادا کرنے والا بنا ………آمین

0 comments:
Post a Comment