گوجرانوالہ: 3 کمسن بہن بھائیوں نے آئی ٹی اسپیشلسٹ ہونے کا نیا عالمی ریکارڈ بنادیا.
پاکستان کے تین منھے بچوں نے عالمی ریکارڈ قائم کرکے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔
بہار کالونی کے رہائشی ویلڈر غلام علی سیدین کی ۱۰ سالہ بیٹی روما، ۹ سالہ بیٹے انعام علی اور ۸ سالہ سبحان علی نے یو ایس ایجوکیشن پروگرام کے زیر اہتمام ہونے والے آن لائن امتحان میں حصہ لے کر آئ ٹی میں سرٹیفیکیٹ حاصل کر کے کمسن آئ ٹی اسپیشلسٹ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
تینوں بہن بھائیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا جائے
جب کہ ۸ سالہ سبحان نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ وہ ڈرون جہاز بنا سکتا ہے اور امریکی ڈرون طیاروں کو جام کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment