Friday, 15 March 2013

Her Waqt Tassawer Mein Madine Ki Gali Ho.

Posted by Unknown on 01:02 with No comments

ہر وقت تصور میں مدینے کی گلی ہو

ہر وقت تصور میں مدینے کی گلی ہو
اور یاد محمد کی میرے دل میں بسی ہو

 
اے کاش میں بن جاؤں مدینے کا مسافر
پھر روتی ہوئی طیبہ کو بارات چلی ہو

 
پھر رحمت باری سے چلوں سو ئے مدینہ
اے کاش مقدر میں میرے وہ گھڑی ہو

 
اے کاش مدینے میں مجھے موت یوں آئے
قدموں میں تیرے سر ہو، میری روح چلی ہو

 
آقا کا گدا ہوں اے جہنم تو بھی سن لے
وہ کیسے جلے جو کہ غلام مدنی ہو

0 comments:

Post a Comment