Friday, 15 March 2013


کافی کی توانائی سے چلنے والی تیز رفتار گاڑی کا عالمی ریکارڈ
لندن …این جی ٹی …
 دنیا بھر میں کافی بے حد شوق سے پی جاتی ہے لیکن برطانیہ میں ایک شخص نے اپنی ذہانت کا ثبوت دیتے ہو ئے ایک ایسا منفرد گاڑی تخلیق کی ہے جو نا تو پٹرول سے چلتی ہے اور نا ہی سی این جی سے بلکہ یہ کافی بینز سے بننے والے فیول سے اپنی توانائی حاصل کرکے چلتی ہے۔ مارٹن بیکن نامی42سالہ شخص نے پٹرول سے چلنے والی گاڑی کے انجن کے نظام میں ردوبدل کرکے اسے کافی بینز سے ایندھن بناکر چلنے کے قابل بنا دیا۔ حال ہی میں اس شخص نے اسٹاک پورٹ کی ایئربیس پر 66اعشاریہ5میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اس ٹرک کوچلانے کا کامیاب عملی مظاہرہ پیش کر کے گینز ریکارڈ بکس میں کافی کی طاقت سے تیز رفتارگاڑی چلانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام درج کروالیا۔

0 comments:

Post a Comment