Monday, 4 March 2013


      کن حالات میں سلام کا جواب دینا واجب نہیں؟

حسب ذیل امور و حالات میں مشغول شخص کو سلام کرنا مکروہ ہے اور کوئی شخص ایسی حالت میں اس کو سلام کرے تو ایسے شخص پر اس کا جواب دینا واجب نہیں ۔
(1 ) حالتِ نماز میں
(2) حالتِ ذکر میں
(3) حالتِ خطبہ میں
(4 ) حالتِ درس میں
(5)حالتِ تلاوت میں
(6) حالتِ اذان میں
(7 ) حالتِ اقامت میں
(8)حا لتِ دعا میں
(9 ) حالتِ تسبیح میں
(10) مسائلِ شرعیہ کے مذاکرہ اور تحقیق کے دوران
(11)فیصلے کے دوران (قاضی کو )
(12) کسی کے کھا نے پینے کے دوران
(13) اجنبی عورت کو
(14)برہنہ شخص کو
(15)تلبیہ ( لَبَّیکَ اَللّٰھُمَّ لَبَّیکَ) پڑھنے کی حالت میں-
(16) حالتِ امامت میں
(17) قضا حاجت کے دوران
(18)حمام میں
(19) حا لتِ وعظ میں
(20)مسجد میں نما ز کے انتظار میں بیٹھنے والو ں کو
(از ردالمختار علی الدرالمختار )( شامی ) (ج 1، ص،414،415)

0 comments:

Post a Comment