Sunday, 10 March 2013

Pray To God Not To Die in Drought

Posted by Unknown on 07:15 with No comments

اللہ سے قحط سالی میں ہلاک نہ کرنے کی دعا

رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:۔’’اللہ تعالیٰ نے زمین کو میرے لئے سمیٹ دیا تو میں نے اس کے مشرق و مغرب کو دیکھا اور جہاں تک کی زمین میرے لئے سمیٹ دی گئی تھی وہاں تک عنقریب میری امت کی حکومت پہنچ جائے گی اور مجھے سرخ اور سفید خزانے عطا کئے گئے اور میں نے اپنے رب سے اپنی امت کے لئے دعا مانگی کہ وہ انہیں قحط سالی میں ہلاک نہ کرے اور ان پر کوئی ایسا دشمن بھی مسلط نہ کرے جو ان سب کی جانوں کی ہلاکت کو حلال و جائز سمجھے اور میرے رب نے فرمایا اے محمد صلی اللہ علیہ و سلم ، جب میں کسی بات کا فیصلہ کرلیتا ہوں تو اسے تبدیل نہیں کرتا اور بے شک میں نے آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی امت کیلئے فیصلہ کرلیا ہے کہ انہیں قحط سالی کے ذریعہ ہلاک نہ کروں گا اور نہ ہی ان پر ایسا کوئی دشمن مسلط کروں گا جو ان سب کی جانوں کو حلال و جائز سمجھے اگرچہ ان کے خلاف زمین کے چاروں اطراف سے لوگ جمع ہوجائیں۔ یہاں تک کہ مسلمان ایک دوسرے کو خود ہی ہلاک کریں گے اور ایک دوسرے کو قیدی بنائیں گے ‘‘۔
(عن ثوبان رضی اللہ عنہ ) (صحیح مسلم حدیث 984)

0 comments:

Post a Comment