Sunday 7 April 2013

اوباڑو…اوباڑو کے قریب قومی شاہراہ کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث سونن نہر میں کار الٹ گئی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں سمیت دس افراد ڈوب گئے۔ پولیس کے مطابق اوباڑو کے قریب قومی شاہراہ پر روڈ کی خستہ حالی کے باعث کار الٹ کر سونن نہر میں گر گئی جس کے باعث رحیم یار خان کے علاقے خانپور کٹورا سے سہون جانے والی کار میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں، تین خواتین سمیت دس افراد ڈوب گئے جنہیں پولیس اہل علاقہ نے کرین کی مدد سے نکال لیا ۔ ڈوبنے والے افراد کو تشویشناک حالت میں تحصیل اسپتال اوباڑو میں ابتدائی طبی امداد دے کر شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کردیاگیا ہے۔ زخمیوں میں سات سالہ اویس، پانچ سالہ کلثوم، چھ سالہ سائرہ، تین سالہ صوبیہ، آٹھ سالہ ظہراں ، چالیس سالہ آسیہ، سمیت دس افراد شامل ہیں۔

0 comments:

Post a Comment