Sunday 7 April 2013

پشاور…پشاورکے علاقے حیات آبادمیں سابق سینیٹرکے گھرکے باہردھماکہ ہوا،دھماکے میں گھرکے گیٹ کونقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ حیات آباد فیزٹوکے سیکٹرای ون میں خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر ناصر آفریدی کے گھرکے باہرہوا۔دھماکے میں جانی نقصان نہیں ہواتاہم گھرکے گیٹ اورایک گاڑی کونقصان پہنچاجبکہ قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعدپولیس ،بم ڈسپوزل یونٹ اورامدادی اداروں کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکہ میں پانچ سو گرام بارودی مواداستعمال کیاگیا جو ٹائم ڈیوائس تھا۔ ناصرآفریدی، ان کابیٹااوربھائی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 قبائلی علاقہ جات سے آزادامیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ بھی لے رہے ہیں۔ناصرآفریدی نے جیونیوزکوبتایاکہ انہیں دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی نہ ہی انہیں کوئی دھمکی دی گئی تھی۔

0 comments:

Post a Comment