Thursday, 4 April 2013

ٹرینکولاس نے سائبر سیکور پاکستان 2013ء میں پاکستان کے سرفہرست ہیکرز کی تلاش کے لیے “پرچم تھامو” (Capture the flag) مقابلے کا اعلان کر دیا ہے جس میں ہیکرز کو دلچسپ انعامات جیسا کہ نیکسس 7 جیتنے اور ساتھ میں ٹرینکولاس میں کام کرنےکا موقع فراہم کیا جائے گا۔
20 اپریل 2013ء کو میریٹ ہوٹل، اسلام آباد میں ہونے والے سائبر سیکور پاکستان 2013ء ایونٹ میں یہ مقابلہ ہیکرز کو اپنا تجربہ ظاہر کرنے اور انعامات جیتنے کا موقع دے گا۔
مقابلے میں حصہ لینے کے لیے کوئی شرط نہیں ہے اور رجسٹریشن بھی بالکل مفت ہے!
شرکاء کو ایک وی پی این (ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک) کے ذریعے ایک منظرنامہ (scenario) دیا جائے گا اور انہیں فراہم کردہ 6 گھنٹے کے دوران اس سے نمٹناہوگا۔ جو سب سے پہلے تمام مشینوں پر یہ کارنامہ انجام دے گا اسے انعام دیا جائے گا۔
ایسے ‘ہیکر کیپچر دی فلیگ مقابلے’ دنیا بھر میں اہم ہیکنگ اور سیکورٹی کانفرنسز میں منعقد ہوتے ہیں۔
یہ ہیکنگ کا رحجان رکھنے والے افراد کے لیے ایک شاندار موقع ہے کہ وہ ‘پرچم تھامیں’ اور پاکستان کے سرفہرست ہیکر بن جائیں۔ رجسٹریشن اور سوالات کے لیے اس ای میل ایڈریس کا استعمال کریں: 
 info@tranchulas.com

0 comments:

Post a Comment