Monday, 15 April 2013



فلوریڈا…بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے خوش خبر ی ہے کہ تربوز کا کثرت سے استعمال بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کے تحت کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ چھ ہفتے تک تربوز کو مسلسل استعمال کرنے سے بلڈ پریشر کو کم کیا جاسکتا ہے۔ تربوز میں وٹامین اے ، بی 6 اور وٹامین سی کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے جبکہ فائبر ،پوٹاشیم اور پاورفل اینٹی اوکسیڈنٹ کی موجودگی اس کی افادیت میں مزید اضافہ کرتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment