Sunday 7 April 2013



ممبئی …بالی ووڈ کے معروف فلمساز و ہدایتکارمہیش بھٹ کی 90کی وہائی کی سپر ہٹ رومانٹک فلم عاشقی کے سیکوئل "عاشقی ٹو" کا ٹیزرٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں ادتیہ رائے کپور اورشردھا کپور مرکزی کرداروں میں جلوئہ گر ہورہے ہیں۔ٹیزر ٹریلر کیساتھ ہی فلم کے دوسرے رومانٹک گانے "سن رہا ہے"کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے جسکے بول متھوں نے تحریر کیے ہیں۔"سن رہا ہے نا تو"کے بولوں پر مبنی اس گانے کو انکت تیواری نے خود اپنی آواز میں ریکارڈاور کمپوز کیاہے جسکی وڈیو میں فلم کے ہیرو ادتیہ رائے کپورکنسرٹ میں پرفارم کررہے ہیں ۔فلم میں گزارش اور ایکشن ری پلے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ادتیہ رائے کپور بطور ہیرواور اداکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بحیثیت ہیروئن جلوہ گر ہورہی ہیں جسے مکیش بھٹ کیساتھ بھوشن اور کرشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے ۔ بھٹ برادران کے وشیش فلمز کے بینر تلے بننے والی رومانٹک ایکشن فلم عاشقی ٹوکے ہدایتکار موہت سوری ہیں جو رواں سال10مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔واضح رہے کہ 1990 میں بننے والی فلم عاشقی میں راہول رائے ،اَنّو اگروال اور دیپک تجوری نے مرکزی کردار ادا کئے تھے جس کے لئے کمار سانو کے گائے ہوئے گانوں نے میوزک چارٹس پر مقبولیت کے ریکارڈقائم کر دیے تھے۔

0 comments:

Post a Comment