لندن
…پیڈلز کی مدد سے سائیکل چلتی تو آپ نے اکثر اوقات دیکھی ہوگی تاہم موٹر
بائیکس کے دیوانے ایک شخص نے پیڈلز کے ذریعے چلنے والی ماحول دوست موٹر
بائیک متعارف کروادی ہے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 56سالہ اس شخص نے اپنی
انوکھی موٹر بائیک میں ایسی موٹر نصب کی ہے جس میں36وولٹ کی ایک بیٹری
موجود ہے جو ہر 30منٹ کے بعدچارج کی جاتی ہے۔ جیسے جیسے موٹر بائیک سوار
پیڈلز گھومانا شروع کرتا ہے موٹر بائیک چلنے لگتی ہے۔Eco Riderنامی یہ
انوکھی سواری 20میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس
کی قیمت 1ہزار پونڈمقرر کی گئی ہے۔اس باصلاحیت شخص نے اپنی اس انوکھی سواری
کے ڈیزائن کو حتمی شکل دیتے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ شوق کا کوئی مول
نہیں ۔
Sunday, 14 April 2013
برطانیہ میں بجلی سے چلنے والی ماحول دوست پیڈل موٹر بائیک تیار
Posted by Unknown on 22:34 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment