Wednesday, 3 April 2013

Brigde... پُل

Posted by Unknown on 01:54 with No comments
ایک دن ایک لڑکی اپنی زندگی سے بہت مایوس ہوچکی تھی- وہ اتنی دلبرداشتہ ہوئی کہ اس نے اپنی جان لینے کا فیصلہ کرلیا- اس نے سوچا کہ وہ پل سے چھلانگ لگا لے گی اور پل کے نیچے گہرا سمندر تھا- وہ کودنے ہی والی تھی کہ کسی نے اسے پشت سے زور سے کھینچ لیا-
اس خاموش اندھیری رات میں بھی وہ اس کا صاف رنگت کا چہرہ دیکھ سکتی تھی- اس کی آنکھوں میں ایک عجیب سی چمک تھی، جسے اس اندھیرے میں بھی نظرانداز کرنا مشکل تھا- اس نے اسکا بازو پکڑا اور اسے کھینچ کر اس پل سے دور لے گیا- وہ اسے ایک گلی میں لے آیا اور وہ لوگ دکھائے جن کے پاس رہنے کے لئے چھت نہیں، کھانے کے لئے کھانا نہیں، یہاں تک کہ پہننے کے لئے کپڑے نہیں لیکن وہ ان مشکل حالات میں بھی گزر بسر کر رہے ہیں اور ان حالات میں بھی اللہ کا شکر ادا کر رہے ہیں- اس لڑکی کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور اس نے معافی مانگی پر وہ لڑکا وہاں سے چلا گیا- اگلے دن صبح وہ لڑکی دوبارہ اس پل پر آئی، اس لڑکے کو ڈھونڈنے کی لئے جس نے اسے اتنی بڑی غلطی کرنے سے بچایا تھا پر وہ لڑکا اسے وہاں نہ ملا-
وہ کئی بار دن میں وہاں آئی پر ہر بار مایوس لوٹ گئی، پھر اس نے سوچا کہ وہ رات میں اس جگہ آئے گی شاید کے تب وہ لڑکا اسے مل جائے- اس رات آخرکار وہ لڑکا اسے وہاں مل ہی گیا- وہ اسی پل کے قریب بینچ پر بیٹھا تھا- اسے دیکھنے کے بعد اس لڑکے نے کہا کہ وہ جانتا تھا کہ وہ اسے ڈھونڈ رہی ہوگی- وہ لڑکی بولی کہ اگر تم جانتے تھے تو اتنے دن اسے کیوں نہیں ملے- اس بات پر اس لڑکے نے عجیب سا جواب دیا، اس نے کہا کہ وہ اسے خودکشی کی ایک اور وجہ نہیں دینا چاہتا تھا- وہ یہ بات سن کر ہنسنے لگی اور کہا کہ اس نے سبق سیکھ لیا ہے اور اب وہ کبھی اپنی جان لینے کا سوچ بھی نہیں سکتی- دن گزرتے گئے اور وہ دونوں اچھے دوست بن گئے-
اس لڑکی نے اس کے ساتھ تصویریں لیں تاکہ یادگار رہیں- ایک دن اس لڑکی نے اس سے کہا کہ وہ اسے پسند کرنے لگی ہے- وہ کچھ گھبرا سا گیا اور بغیر کچھ کہے وہاں سے چلا گیا- اس نے کچھ دن اس کا انتظار کیا پر اس کی کوئی خبر نہ ملی- وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ کہاں رہتا ہے، نہ اسے یہ پتہ تھا کہ وہ کہاں نوکری کرتا ہے- اسے بس یہ پتہ تھا کہ وہ کسی نہ کسی دن اسے یہیں اسی پل پر ملے گا- سال گزر گئے اور ایک دن اس نے سوچا کہ وہ تصویریں دیکھی جائیں جو اس نے کچھ سال پہلے اس کے ساتھ لیں تھیں- وہ ان تصویروں کو دیکھ کر صدمے میں آگئی کیونکہ ان تصویروں میں صرف اسکا اپنا چہرہ تھا اور کسی کا نہیں- اس نے سب تصویریں دیکھیں پر کہیں بھی وہ موجود نہ تھا-
وہ گھبرا گئی اور پاگلوں کی طرح اسے ڈھونڈنے لگی پر کوئی اسے نہیں جانتا تھا- ایک پولیس والے نے اسے بتایا کہ اس لڑکے نے اس سے ملنے سے بھی کئی سال پہلے ایک پل سے کود کر خودکشی کرلی تھی- یہ وہی پل تھا جہاں سے اس رات وہ خودکشی کرنے والی تھی- وہ بہت ٹوٹ چکی تھی- اس نے اپنی جان لینے کا سوچا پر اسے اس کی کہی بات یاد آگئی کہ وہ اسکے مرنے کی وجہ نہیں بننا چاہتا تھا- وہ اب بھی اس سے پیار کرتی ہے لیکن اپنے زندگی صبر شکر کے ساتھ گزار رہی ہے-

0 comments:

Post a Comment