Wednesday 8 May 2013





کراچی…کراچی کے علاقے محمود آباد نمبر 6 میں دھماکے کے باعث بچوں اور خواتین سمیت 23 افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد دو سے ڈھائی کلو گرام وزنی اور سیمنٹ کے بلاک میں نصب کیا گیا تھا،دھماکے والی گلی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے انتخابی دفاتر بھی قائم ہیں۔ محمود آباد نمبر 6 کے علاقے میں رات گئے زور دار دھماکہ ہوا،جس کے نتیجے میں 6 بچوں اور 2 خواتین سمیت 23 افراد زخمی ہوگئے،جائے وقوعہ پر دھماکہ کے باعث ایک گاڑی مکمل تباہ ہوئی جبکہ 2 گاڑیوں اور چند موٹرسائیکلوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا،جبکہ کچھ قریبی مکانات کے شیشے بھی ٹوٹ گئے،دھماکہ جس گلی میں اس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے انتخابی دفاتر قائم ہیں اور رات گئے تک کارکنوں کی گہماگہمی رہتی ہے۔دھماکہ کے زخمیوں کو قریبی اسپتال اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔جناح اسپتال شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 20 افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایکسرے دیکھ کر معلوم ہوا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو اسٹیل پلیٹس یا بیرنگ کے زخم آئے ہیں۔دوسری جانب ایس ایس پی سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق دھماکہ خیزمواد سمنٹ بلاک میں نصب تھااورسیمنٹ بلاک کو گاڑی کے نیچے رکھا گیا تھا،دھماکہ میں دو سے ڈھائی کلو گرام وزنی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیاجبکہ دھماکے کی مقام پر ایک سے ڈیڑھ فٹ چوڑا گڑھا بھی پڑگیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment