Monday 6 May 2013

موبی لنک نے نیٹ ورک توسیع اور 3جی آغاز، مرمت اور دیگر نیٹ ورک کاموں کے لیے دنیا کے نمبر ایک وینڈر اور سب سے مہنگے اور پیچیدہ ٹیلی کام آلات تیار کرنے والے ادارے ایرکسن کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، اس کی تصدیق ہمیں ذرائع سے ملی ہے۔
ہو سکتا ہے آپ کو معلوم ہو کہ موبی لنک نے چند ماہ پہلے اپنی نیٹ ورک توسیع، جدت اور مستقبل کے 3جی آغاز کی بنیاد رکھنے کے لیے ہواوے اور الکاٹیل-لیوسنٹ سے طویل المیعاد معاہدے کیے تھے۔
ہواوے کو پنجاب (علاوہ ملتان و فیصل آباد) اور بالائی علاقے دیے گئے جبکہ فرانسیسی وینڈر الکاٹیل-لیوسنٹ سندھ، بلوچستان اور زیریں پنجاب میں اپنے قدم جمانے کا موقع دیا گیا۔
منصوبے کوحتمی شکل دینے کے دوران ومپل کام (موبی لنک کی پیرنٹ کمپنی) کے عہدیداران کو الکاٹیل-لیوسنٹ کے پری سیلز اسکواڈ کے ساتھ راستوں کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع نے اسے فرانسیسی ادارے کی جانب سے غیر ذمہ داری قرار دیا، جس نے معاملے کو اتنا آگے پہنچا دیا کہ موبی لنک کو اپنا معاہدہ واپس لینا پڑے اور منصوبے کی سپردگی منسوخ کرنا پڑی۔
یہ الکاٹیل-لیوسنٹ کے ساتھ معاہدوں کی فوری منسوخی کا سبب بنی جس میں 3جی تیاری، نیٹ ورک توسیع، لیول-2سپورٹ اور او ایم سی آر سپورٹ شامل تھیں۔
یہ پرکشان کن مرحلہ الکاٹیل-لیوسنٹ میں وسائل کے لیے سخت مسئلے کا باعث بنا کیونکہ پروجیکٹ کی منسوخی نے اے ایل یو کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی کیونکہ موبی لنک کے الگ ہو کر وہ شمال میں زونگ کے نیٹ ورک پر معمولی سےکام کا ہی رہ گیا ہے۔
ایرکسن کو اتنا بڑا کانٹریکٹ نواز کر موبی لنک نے سیلولر مارکیٹ میں اپنے حریفوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ کسی صورت نمبر دو پوزیشن کو قبول نہیں کرے گا۔ جبکہ ٹیلی نار نے کارکردگی پر منافع کو ترجیح دی اور اپنے نیٹ ورک کو چینی وینڈر زیڈ ٹی ای کے حوالے کیا، جس نے صارفین کےعدم اطمینان میں واضح اضافہ کیا، جبکہ موبی لنک نے زیادہ قیمت پر دنیا کے بہترین وینڈر کا انتخاب کیا۔

0 comments:

Post a Comment