Monday 13 May 2013

نوکیا نے آشا 501 اسمارٹ فون متعارف کر کے آشا پلیٹ فارم کا آغاز کر دیا ہے۔ نوکیا کی جانب سے دعوی یا گیا تھا کہ یہ پلیٹ فارم جدید یوزر انٹر فیس اور چھوٹے سے درمیانے درجے کے اسمارٹ فونز کو لیے ہموار موبائل آپریٹنگ سسٹم فراہم کرے گا۔
آشا 501 مضبوط ساخت اور مختلف رنگوں میں مناسب قیمت پر دستیاب ہے۔ یہ ایک سم یا ایزی-سویپ ڈوئل سم کی خصوصیات کا حامل ہے۔

ڈیزائن:

نوکیا کا کہنا ہے کہ اس کا آشا 501 اپنی مناسب قیمت کے ذریعے زیادہ لوگوں تک بہترین ڈیزائن اور ساخت کا حامل فون پہنچائے گا۔نوکیا آشا صرف دو حصوں پر مشتمل ہے: ایک پائد ار اور ہٹائی جا سکنے والی کیسنگ اور اسکریچ سے محفوظ گلاس ڈسپلے جس مین تین انچ کی کشادہ ٹچ اسکرین اور ایک ‘بیک’ بٹن ہو گا۔
آشا کا وزن صرف 98 گرامز ہے اور یہ چھ رنگوں میں دستیاب ہے۔

یوزر انٹرفیس:

کہا جا رہا ہے کہ آشا پلیٹ فارم نے لوگوں کے لیے بہت آسانی پیدا کر دی ہے، وہ ہاتھ کے صرف ایک اشارے اور دو مین اسکرینز (ہوم اور فاسٹ لین) میں سے ایک کا انتخاب کر کے اپنی من پسند ہر چیز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہوم انفرادی ایپس کھولنے اور کسی مخصوص فیچر جیسے کہ ڈائلر یا فون سیٹنگز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایک روائتی اور آئی کون پر مبنی ویو ہے۔ جبکہ نیا فاسٹ لین ویو اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے کہ لوگ کس طرح اپنا فون استعمال کرتے ہیں۔ فاسٹ لین ہر صارف کے لحاظ سے وہ کانٹیکٹس ، سوشل نیٹ ورکس اور ایپس جن تک حال ہی میں رسائی حاصل کی گئی ہو کو ذخیرہ کرتا ہے اور انہیں پیش کرتا ہے۔ وہ اس بات کا ریکارڈ فراہم کر کے کہ فون کس طرح ستعمال کیا گیا ہے لوگوں کو ان کے ماضی، حال اور مستقبل کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک جھلک دکھا تا ہے اور ان کے پسندیدہ فیچرز تک ان کو رسائی فراہم کر کے ایک وقت میں کئی کام کرنے کا موقع دیتا ہے۔

آشا پلیٹ فارم:

نوکیا کا یہ رجحان رہا ہے کہ وہ مختلف موبائل آپریٹنگ پلیٹ فارم متعارف کرتا ہے مگر کسی ایک کے ساتھ ہی چپک کر نہیں رہ جاتا۔ آشا پلیٹ فارم کے متعلق امید کی جا رہی ہے کہ زیادہ مفید ثابت ہو گا اور اسے آشا سیریز والے فونز کے لیے ایک بنیادی پلیٹ فارم بننا چاہیے۔
نیا آشا پلیٹ فار م ڈیویلپرز کو ایک اوپن اور اسٹینڈرڈ بیسڈ ماحول مہیا کر کے صارفین کے لیے بہترین ایپس بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ڈیویلپرز نوکیا آشا 501 کے لیے ایپس بنا سکیں گے جو مستقبل کی آشا پلیٹ فارم کی حامل ڈیوائسز کے ساتھ بھی موافقت رکھتای ہوں گی۔
نوکیا ڈیویلپرز کو نوکیا اسٹور اور نوکیا ان-ایپ پیمنٹ اور نوکیا ایڈورٹائزنگ ایکسچینج (این اے ایکس) جیسے ٹولز کے ساتھ ساتھ بے مثال آپریٹر بلنگ نیٹ ورک تک عالمی رسائی فراہم کر کے زیادہ پیسہ کمانے کا موقع فراہم کر تا ہے۔
نوکیا کا کہنا ہے کہ آشا پہلے ہی سی این این، ای بڈی، ای ایس پی این، فیس بک، فور اسکوائر، لائن، لنکڈان، نمبز، پسٹیلیجنٹ، دی ویدر چینل، ٹوئٹر، وی چیٹ، ورلڈ آف ریڈ بل جیسی معروف ایپلی کیشنز اور الیکٹرانکس آرٹس، گیم لافٹ، انڈیا گیمز، رلائنس گیمزاور نیمکو-بنڈائی کے گیمز پیش کررہا ہے۔ وٹس ایپ اور دیگر اہم پارٹنرز آشا کی دریافت کرتے رہیں گے۔

48 دن کی بیٹری:

نوکیا آشا 501 کے مطابق دعوی کیاجا رہا ہے کہ وہ 48 گھنٹے کی اسٹینڈ بائے بیٹری فراہم کر ےگا – جن میں ایک سم کا استعمال کیا جا رہا ہوگا۔

نوکیا آشا 501 کی خصوصیات:

  • پیمائش: 99.2 x 58 x 12.1 ملی میٹر؛ 98 گرامز
  • کیمرہ: 3.2 میگا پکسلز
  • ایک سم کا اسٹینڈ بائے: 48 دن تک**
  • ڈوئل اسم اسٹینڈ بائے: 26 دن تک **
  • ٹاک ٹائم: 17 گھنٹے تک
  • 4 جی بی کی اضافی میموری (کارڈ باکس میں شامل ہو گا) اور 32جی بی تک بڑھائی جا سکے گی
  • چالیس مفت ای اے گیمز جن کو نوکیا اسٹور سے ڈائنلوڈ کرنے کی قیمت 75 یورو ہے۔
  • دستیاب رنگ: سرخ، سبز، ہلکا نیلا، پیلا، سفید اور سیاہ۔

دستیابی اور قیمت:

نوکیا آشا 501 جون 2013 تک دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 10،000 کے لگ بھگ ہوگی۔

0 comments:

Post a Comment