Monday 6 May 2013

کسی زمانے میں پی سی بنانے والا معروف ادارہ ایسر اس وقت اچھے دور سے نہیں گزر رہا کیونکہ ٹیبلٹس کی آمد کے بعد عالمی کمپیوٹر مارکیٹ اوندھے منہ نیچے گر رہی ہے لیکن اس کے باوجود اس نے ونڈوز8 کمپیوٹر لائن اپ میں ایک کارآمد اضافہ کیا ہے۔ نیا ایسپائر آر7 ایک بہت اچھا اضافہ ہے۔

ڈیزائن

لیپ ٹاپ میں خصوصی قبضہ “ایزل” شامل ہے جو اسے مختلف موڈز میں استعمال کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اسے سیدھا کر کے کسی بھی عام لیپ ٹاپ کی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے، آنکھوں سے قریب تر کرنے کے لیے زاویے سے گھمایا بھی جا سکتا ہے ، مکمل طور پر گھما کر موویز اور دیگر تفریحی مواد دیکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یا پھر کی بورڈ جدا کر کے اسے ٹیبلٹ کی طرح بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور یہی وہ مقام ہے یہاں ونڈوز 8 زبردست کام کرتی ہے۔
کی بورڈ بیک لٹ ہے اور اس کی تمام کیز ایک دوسرے سے کچھ فاصلے پر ہیں۔ ٹچ پیڈ حیران کن طور پر کی بورڈ کے اوپر ہے۔
ایسپائر آر7 پہلے ہی اس بے مثال ڈیزائن کے باعث ایک ایوارڈ جیت چکا ہے۔

خصوصیات

یہ 1920 ضرب 1080 پکسل کے ریزولیوشن کے ساتھ 15.6 انچ کا فل ایچ ڈی 1080 پکسل ڈسپلے رکھتا ہے۔ یہ ملٹی ٹچ کیپیسٹو ٹچ اسکرین ہے۔
اس کے اندر انتہائی کم وولٹیج پر چلنے والا انٹیل کور آئی 5 پروسیسر (جسے آئی 7 پر اپگریڈکیا جا سکتا ہے) کے علاوہ 6 جی بی ریم شامل ہے (جسے 12 جی بی تک اپگریڈ کیا جا سکتا ہے)۔ ہارڈ ڈرائیو کا حجم 500 جی بی ہے جس کے ساتھ 24 جی بی ایس ایس ڈی ہے۔ اس میں این ویڈیا جی فورس جی ٹی 750 ایم گرافک کارڈ بھی ہے۔
کنیکٹیوٹی کے معاملے میں ایسپائر آر 7 تین یو ایس بی پورٹس، ایچ ڈی ایم آئی پورٹ، ایس ڈی کارڈ ریڈر، آڈیو جیک، وائی فائی اور بلوٹوتھ 4.0 رکھتا ہے۔ سسٹم ونڈوز 8 کا 64 بٹ ورژن چلاتا ہے۔

قیمت

لیپ ٹاپ رواں سال مئی میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 999 ڈالرز ہوگی، جو کسی حد تک حیران کن ہے کیونکہ اس وقت دستیاب ونڈوز 8 چلانے والےبیشتر سسٹمز اس سے کہیں زیادہ مہنگے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment