Monday 13 May 2013

Beauty Tips For Dark & Dry Lips

Posted by Unknown on 07:42 with No comments
لندن: چہرے کی نکھری گوری رنگت کے ساتھ ساتھ ہونٹوں کی دلکشی بھی اہمیت رکھتی ہے۔

جو مرد و خواتین ہونٹوں کی سیاہی کی وجہ سے پریشان ہیں وہ اب پریشان نہ ہوں،انکے لیے چند آسان ٹوٹکے پیش خدمت ہیں امید ہے کہ وہ جلد اس سے چھٹکارا پا لیں گے۔

ہونٹوں کو نرم رکھنے کے لیے روغن بادام یا زیتون کے تیل میں شہد ملا کر روزانہ لگائیں، دودھ کی بالائی میں چند قطرے لیموں شامل کر کے لگایا جا سکتا ہے۔

تازہ دودھ کی جھاگ ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹ گلاب کی طرح سرخ اور نرم و ملائم ہو جائیں گے۔

انگور یا گریپ فروٹ کا رس پسی ہوئی دارچینی میں ملا کر لگانے سے ہونٹوں کی سیاہی ختم ہو جاتی ہے۔

عرق گلاب میں گلیسرین لگا کر ہونٹوں پر لگایا جا سکتا ہے۔ یہ عمل دن میں دو بار دہرانا بہت مفید ہے۔

لپ اسٹک لگانے سے پہلے ہونٹوں پر روغن بادام لگائیں پھر ٹسو سے ہونٹوں کو خشک کر لیں، اب پل اسٹک لگانے سے ہونٹ دیر تک تازہ دم رہیں گے۔ 

0 comments:

Post a Comment