Thursday 9 May 2013


لاہور…انتخابی گہما گہمی کی وجہ سے پنجاب کے کئی دیہاتوں میں گندم کی فصل کاٹنے والوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔صوبے پنجاب میں گندم کی لہلہاتی فصل کٹائی کے لیے تیار ہے۔عام طور پر اپریل کے پہلے ہفتے میں اس کام کاآغازکیا جاتا ہے، تاہم اس بار بارشیں معمول سے کم ہونے کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔ کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ فصل کاٹنے کے لیے صرف 10 سے 15 روز کا وقت درکار ہوتا ہے۔ اس بار اس دورانیے میں انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ کسان اور کٹائی کرنے والے افراد اپنے علاقوں سے زمینداروں اور جاگیرداروں کی انتخابی جلسوں میں شرکت کرنے اور نعرے لگانے کے لیے گئے ہوئے ہیں۔ انھیں اس کام کے لیے رقم دی جاتی ہے۔ مقامی کاشتکاروں کو خطرہ ہے کہ اگر فصل کٹنے میں تاخیر ہوئی تویہ خراب ہوسکتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment