Friday, 3 May 2013



لاہور…لاہورمیں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے نایاب تاریخی سکے بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اے ایس ایف ذرائع کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک مسافر کے بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے تقریباً 500 نادر سکے برآمد ہوئے۔ ملزم ایک نجی ایئر لائن کی پرواز سے انڈونیشیا جارہا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نعیم خوشاب کا رہائشی ہے۔۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اسے علم نہیں تھا کہ یہ سکے پاکستان سے باہر لے جانا ممنوع ہے۔

0 comments:

Post a Comment