Sunday 5 May 2013



لندن …پاکستانی مصنف محسن حامد کے بیسٹ سیلر ناول سے ماخوذ فلم"The Reluctant Fundamentalist"کے ٹریلر اور اوریجنل ساؤنڈ ٹریک(OST)کی وڈیو جاری کردی گئی۔ فلم کے اوریجنل ساؤنڈ ٹریک"بجلی آئے یا نا آئی"کو پاکستانی گلوکارہ،اداکارہ و ماڈل میشا شفیع کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جوفلم میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔The Reluctant Fundamentalistکی ہدایتکاری بھارتی فلمساز و ہدایتکار میرا نائر نے دی ہے جس میں رز خان اورکیٹ ہڈسن کیساتھ کائفر سدرلینڈ،لیو شرائبر ،اوم پوری اور شبانہ اعظمی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔لائیڈیا ڈین پلچرکی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی پاکستان سے امریکا پہنچنے والے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو9/11واقعے کے بعد ایک نیا موڑ لیتی ہے۔فلم میں 9/11واقعے کے بعد دنیا میں تیزی سے بدلتے حالات،امریکا میں مسلمانوں کیساتھ برتاؤ اور مسلم نوجوانوں کی بدلتی ہوئی سوچ کی عکاسی کی گئی۔لاہور،نیویارک سٹی،اٹلانٹا،دہلی اور استنبول میں فلمائی گئی اس فلم کا پریمئر گذشتہ سال اگست میں وینس فلم فیسٹیول میں ہوا جبکہ یہ رواں سال10مئی کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

0 comments:

Post a Comment