Sunday 5 May 2013

گوگل اسمارٹ فونز طرز کی بناوٹ پر تیار کی گئی ایک ایسی حیرت انگیز ایجاد ہے جسے دوران استعمال عینک کی طرح ہی پہنا جاتا ہے۔ اس میں اسکرین نصب ہے جسکے زریعے گوگل گلاس پہننے والا ویڈیوز یا تصاویر دیکھ سکتا ہے۔ اس ڈیوائس کی مدد سے نہ صرف انٹرنیٹ پر سرچنگ کی جا سکتی ہے بلکہ ویڈیو چیٹنگ بھی ممکن ہے۔ اس میں پانچ میگا پکسل کا کیمرہ منسلک کیا گیا ہے جس کے زریعے سات سو بیس میگا پکسل کی ایچ ڈی وڈیوز بنائی جا سکتی ہیں۔

انٹرنیٹ رابطے کے لیے وائی فائی اور دیگر ڈیوائسز سے رابطے کے لیے بلوٹوتھ کی سہولت موجود ہے۔ چنانچہ گلاس ہر اس فون کے ساتھ منسلک ہو کر کام کرے گا جس میں بلوٹوتھ موجود ہو گا،چاہے کوئی پرانا عام سا ہی فون کیوں نہ ہو۔ تاہم اس فون میں مائی گلاس اپلی کیشن جو گوگل گلاس میں جی پی ایس استعمال کرنے اور پیغامات بھیجنے کا کام کرتی ہے،وہ صرف اینڈرائیڈ فون پر ہی کام کرے گی۔

گوگل گلاس میں ڈیٹا استعمال کرنے کی صلاحیت 16 جی بی ہے،جس میں اضافہ ممکن نہیں۔ مگر کلاؤڈ اسٹوریج کی سہولت حاصل ہو گی۔ آڈیو کے لیے گوگل گلاس 'بون کنڈکشن' کا استعمال کرے گا۔

ایک مرتبہ چارج کرنے پر گوگل گلاس کی بیٹری 24 گھنٹے کام کرتی رہے گی۔ ظاہر ہے کہ یہ دورانیہ کچھ زیادہ نہیں اور یہ دورانیہ مزید کم ہو جائے گا جب ہینگ آؤٹس نامی سروسز کا استعمال ہو گا یا لمبے دورانیے کی وڈیوز ریکارڈ کی جائیں گی۔

گوگل گلاس پراجیکٹ کو ایک سال پہلے متعارف کرایا گیا تھا اسکے حوالے سے بہت سی غیر مصدقہ تھیں اور سوشل میڈیا پر پھیلتی چلی گئیں تھیں۔ شاید اس لیے کہ اس کے ہارڈوئیر حوالے سے مصدقہ معلومات موجود نہیں تھیں۔

گزشتہ ماہ گوگل نے اپنی ویب سائٹ پر تمام معلومات مہیا کر دی تھیں۔ لیکن گوگل گلاس کہاں دستیاب ہو گا اور اسکی قیمت کیا ہو گی ابھی تک واضح نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ گوگل گلاس 2013 میں دستیاب ہو گا مگر گوگل انتظامیہ کے ایک اہم رکن نے کہا ہے کہ ابھی اس پر کام جاری ہے اور اس کی خامیاں دور کرنے میں تھوڑا وقت درکار ہے۔

جے فریمین جو ایک پروگرامر ہیں اور اسمارٹ فون سمیت تمام آئی فون اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی سیکیورٹی کو توڑنا انکی پیشہ ورانہ صلاحیت ہے ایک رپورٹ کے مطابق گوگل گلاس کی ایک صلاحیت دریافت کی ہے کہ اسکی بنیادی صلاحیت یہ ہے کہ یہ کسی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سے اس میں دی گئی وائرلیس سہولت کے زریعے منسلک ہو سکتا ہے اور کچھ کمانڈ کے زریعے کام کر سکتا ہے۔

لیکن اسکی یہ خوبی بہت بڑی خامی میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ جب اس کے زریعے کوئی ہیکر اس کو کنٹرول کرنا شروع کرے،یوں آپ گوگل گلاس کے زریعے کوئی بھی ویڈیو ریکارڈ کریں گے تو کوئی بھی ہیکر براہ راست وہ ویڈیو اپنے پی سی پر دیکھ رہا ہو گا۔ یہی نہیں گوگل گلاس سے منسلک آپکے آئی فون تک بھی رسائی حاصل کر لے گا،یوں آپ کے آئی فون کا مکمل ڈیٹا اس کی دسترس میں ہو گا۔

گوگل کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ہم نے اس بات کی اہمیت کو سمجھ لیا ہے کہ اس کی پروٹیکشن میں اضافہ کیا جائے اور ہم اس حوالے سے تجربات کر رہے ہیں کہ کوئی حل نکالا جا سکے اور گوگل گلاس کی وسیع پیمانے پر دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے"۔  

0 comments:

Post a Comment