Sunday 5 May 2013



ٹوکیو…تھری ڈی فلموں نے تو دنیا بھر کے سینماؤں میں دھوم مچا رکھی ہے لیکن اب پیش ہیں ہاتھ سے بنی تھری ڈی ڈرائنگز جنہیں دیکھ کر حقیقت کاسا گمان ہوتا ہے۔جاپان سے تعلق رکھنے والے21سالہ Nagai Hideyukنامی آرٹسٹ نے محض پینسل اور کاغذ کے استعمال سے یہ ڈرائینگز بنا کرآرٹ کے شعبے میں کمپیوٹر اور گرافکس کے ماہرین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مہارت اور باریک بینی سے بنائی گئی ڈرائنگز دیکھ کر ایسے لگتا ہے جیسے یہ منظر آپکی آنکھوں کے سامنے موجود ہوجس پر مصور کو بے اختیار داد دینے کا جی چاہتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment