Monday 13 May 2013

اوٹاگو: کینیڈین خلاباز کرس ہیڈ فیلڈ نے خلائی اسٹیشن پر بنائی اپنی دلچسپ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹوئیٹر' پر جاری کر دی۔

یہ ویڈیو زمین سے 230 میل بلندی پر بنائی گئی اور وہیں سے ٹویٹ کی گئی۔
اس ویڈیو کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسے اتوار کی رات ٹویٹ کیا گیا اور اب تک تقریباً ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

اتنی بلندی پر ویڈیو بنا کر ٹویٹ کرنا بہت ہی حیرت انگیز ہے، یہ ویڈیو کرس ہیڈ فیلڈ کو ہمیشہ کے لیے ایک مشہور خلاء باز بنانے میں مدد کرے گی۔

ہیڈ فیلڈ دسمبر 2012 سے اس اسٹیشن پر ہیں اور مارچ میں انہوں نے بطور کمانڈر چارج سنبھالا تھا۔

اس ویڈیو میں انہیں مائیک و کیمرا اچھالتے اور گٹار بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہیڈ فیلڈ نے ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ منگل کو زمین پر واپس آ رہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment