Tuesday, 14 May 2013

حضرت آدم علیہ السلام جنت سے نکالے جانے کے بعد تین سو سال تک روتے رہے رونے کا یہ عالم تھا کہ آپ اپنا چہرہ اوپر نا اٹھاتے،
ایک روز فرشتوں نے اللہ سے کہا اے اللہ ہم تیرے پیارے بندے آدم کا دیدار کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ منہ اوپر نہیں اٹھاتا،
تو اللہ نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کو بھیجا اور انہوں نے آدم علیہ السلام سے کہا اللہ کا پیغام ہے کہ آپ منہ اوپر اٹھائیں اللہ کے فرشتے آپ کا دیدار کرنا چاہتے ہیں، تو آدم علیہ السلام نے فرمایا،
اے اللہ میں منہ اوپر کیسے اٹھاؤں مجھ سے آپ کا سامنا نہیں ہوتا، مجھے اپنا وہ وقت یاد آجاتا ہے جب میں نے تیرے حکم کی نافرمانی کی تھی،
بحوالہ قصص الانبیاء
ہم کتنے گناہ اور نافرمانیاں کرتے ہیں کبھی شرم آئی؟

0 comments:

Post a Comment