Sunday, 30 June 2013

Beauty Tips For Nose

Posted by Unknown on 01:26 with No comments

ناک کی خوبصورتی کیلیے تجاویز
 
زیادہ چھوٹے ناک کی صورت میں
فائونڈیشن لگانے کے بعد بلشر اور پائوڈر لگانے سے پہلے ناک کے دونوں نتھنوں پر لپ اسٹک کی ایک ایک بنتی لگادیں، پھر اسے پوری ناک کے گالوں کو بچاتے ہوئے اس طرح پھیلائیں کہ سرخی کی جھلک باقی نہ رہے، پھر نارمل طریقے سے چہرے کا میک اپ کریں، اس سے ناک بڑی معلوم ہوگی۔
 
چوڑی، چپٹی اور سائز میں کافی بڑی ناک کو چوڑائی میں قدرے چھوٹا اور اونچائی میں زیادہ دکھانے کے لیے ناک کے اردگرد چہرے اور ناک پر نیز چہرے کے جوڑ والے حصے پر پورے چہرے پر لگائے جانے والے فائونڈیشن میں سے ایک یا دو شیڈ گہرا فائونڈیشن لگائیں۔
 
ناک کے درمیانی حصے میں ناک کی جڑ سے نتھنوں کے اوپر تک کافی ہلکے شیڈ کی فائونڈیشن سے بالکل سیدھی لائن کھینچیں، اب اس ہلکے فائونڈیشن کو دائیں بائیں دونوں نتھنوں پر اتارتے ہوئے گہرے فائونڈیشن تک ملادیں، اس سے ہلکے شیڈ کا فائونڈیشن لگے ہوئے حصے ابھرے ہوئے معلوم ہوں گے اور گہرے شیڈ والے حصے دیے ہوئے اور دبے دبے لگیں گے، اس طرح ناک متوازن دکھائی دے گی۔

بڑی ناک کو چھوٹا دکھانے کے لیے
"ناک پر چہرے کے برعکس کچھ گہرے شیڈ کا فائونڈیشن اور کچھ گہرے شیڈ کا ہی پائوڈر لگائیں۔

ناک زیادہ اونچی ہوتو
"پوری ناک پر ہی گہرا شیڈ لگائیں۔"

اگر اونچائی نارمل ہو
"سامنے کی طرف چہرے پر لگائے جانے والے فائونڈیشن سے ایک ہی سیدھی لائن آنکھوں کے درمیانی حصے سے نتھنوں کے جوڑ تک کھینچ دیں، ناک کے اوپر لگائی گئی فائونڈیشن کو نتھنوں کی سائیڈوں میں لگائے گئے فائونڈیشن کے ساتھ ملا دیں اور اس گہرے فائونڈیشن کو گالوں پر لگائے گئے فائونڈیشن کے ساتھ ملادیں، اس کے لیے ناک کے اوپری لائن سے دونوں طرف فائونڈیشن کو انگلیوں سے پھیلا کر ہر ایک شیڈ کو اچھی طرح ملادیں۔

ٹیڑھی اور جھکی ہوئی ناک کو سیدھا دکھانے کے لیے

"جس طرف ناک ٹیڑھی ہو اس طرف کچھ گہرے شیڈ کا فائونڈیشن اور پائوڈر لگائیں اور دوسری طرف پورے چہرے پر لگایا جانے والا فائونڈیشن اور پائوڈر لگائیں اور اس طرح ہلکے اور گہرے شیڈ کے امتزاج سے ایک طرف کو جھکی ہوئی ناک سیدھی نظر آئے گی، دونوں شیڈز میں تھوڑا ہی فرق رکھیں۔ زیادہ فرق بدنما لگے گا۔

0 comments:

Post a Comment