Saturday 22 June 2013


 ٹوکیو…این جی ٹی…عام طور پر کافی پینا ایک محبوب مشغلہ سمجھا جاتا ہے لیکن اگر کافی کے کپ کے اندر خوبصورت نقش نگاری بھی ہو تو پینے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔ ایک ماہر جاپانی آرٹسٹ نے اپنی مصوری کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مگ میں موجود کافی سے دلچسپ کارٹون اور فلمی کرداروں سمیت پھول، مسکراتا چہرہ اور دیگر کئی تصاویر بناکر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے۔ چمچ اور باریک لکڑی کی مدد سے تیار کئے گئے فن پاروں میں فروٹ کریم سمیت چاکلیٹ اور کافی پاؤڈر کا استعمال کیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment