Saturday 22 June 2013

پشاور…پشتو ڈراموں اور فلموں کی معروف اداکارہ بشریٰ پر فلم پروڈیوسر نے تیزاب پھینک دیا،تاہم انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پشتو سی ڈی ڈراموں کی معروف اداکارہ بشریٰ نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ وہ رات کو گھر میں سو رہی تھی کہ پشتو ڈراموں کا پروڈیوسر شوکت دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوااور تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔ بشریٰ نے بتایا کہ اس کا شوکت سے رقم کی لین دین کا تنازع تھا اور وہ ا سے شادی کے لئے مجبور کر رہا تھا۔ شادی سے انکار پر شوکت نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔ بشری کو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی،جس کے بعد مزید علاج کے لئے خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment