سات کاموں کے کرنے کا حکم اور سات کام کرنے کی ممانعت
سیدنا
براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
ہمیں سات باتوں کا حکم کیا اور سات باتوں سے منع فرمایا۔ ہمیں حکم کیا
بیمار پرسی کرنے کا، جنازے کے ساتھ ( قبر تک ) جانے کا، چھینک کا جواب دینے
کا، قسم کو پورا کرنے کا، مظلوم کی مدد کرنے کا، دعوت قبول کرنے کا اور
اسلام پھیلانے یا عام کرنے کا۔ اور منع کیا سونے کی انگوٹھی پہننے سے،
چاندی کے برتن میں کھانے پینے سے، زین پوش ( یعنی ریشمی زین پوشوں سے اگر
ریشمی نہ ہوں تو منع نہیں ہے )، قسی کے پہننے سے ( جو مصر کے ایک مقام قس
کا بنا ہوا ایک ریشمی کپڑا ہے )، ریشمی کپڑا پہننے سے اور استبرق اور دیباج
سے ( یہ دونوں بھی ریشمی کپڑے ہی ہیں )۔
مختصر صحیح مسلم
مختصر صحیح مسلم
0 comments:
Post a Comment